تعلیم و تربیت کے میدان میں علم و عمل سے مسلح نسل نو کی تربیت کیلئے ایک فقید المثال ادارہ، جہاں دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے
تعلیم و تربیت کے میدان میں علم و عمل سے مسلح نسل نو کی تربیت کیلئے ایک فقید المثال ادارہ، جہاں دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے
البیان انسٹیٹیوٹ کا دوسرا مرحلہ کلیہ شریعہ ہے جو کہ فقہ ، اصول فقہ، علوم حدیث کے تخصص پر مشتمل ہے، جس میں عصر حاضر کے تقاضوں اور روز بروز ابھرتے نت نئے فتنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے رد الحاد ، دفاع حدیث ، اسلامی اصول تجارت ، اور حلال فوڈ جیسے اہم مضامین بھی نصاب میں شامل کئے گئے ہیں۔
اسی طرح طلبہ میں معاشرے کے ہر میدان میں دینی خدمات انجام دینے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے اعلی عصری تعلیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لئے B.Com/BBA/BCS کے مضامین کاا نتخاب کیا گیا ہے ۔جس کی تدریس کے لئے ماہر پروفیسرز اور لیکچرارز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔اور اس کی Affiliation کراچی یونیوسٹی کے ساتھ کی جارہی ہے۔
کلیہ شریعہ دراصل اسلامی یونیورسٹی کے قیام کاآغاز ہے جس میں مختلف اہم دینی علوم پر مشتمل Faculties قائم کی جائیں گی اور دنیاوی تعلیم میں Higher Education کا انتظام ہوگا ۔ ان شاء اللہ۔
اس خواب کی تعبیر کی جانب پہلا قدم مکمل ہوچکا ہے اور الحمد للہ اس یونیورسٹی کے لئے مین نیشنل ہائی وےنزد گلشن حدید پر 8 ایکڑ زمین ایک ساتھی کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے جس پراگلے مرحلہ میں ان شاء اللہ تعمیرات کا آغاز کیا جارہا ہے۔ رب تعالی سے دعا ہے کہ اس اسلامی یونیورسٹی کے ہمارے خواب کو شرمندہ تعبیر فرمائے، اس کو ایک عالمی سطح کا تعلیمی ادارہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کے لئے زمین عطیہ کرنے والے احباب اوراس ادارے سے منسلک علماء و معاونین کے لئے تاقیامت اس کو صدقہ جاریہ بنائے۔۔ آمین ۔
تعلیم و تربیت کے میدان میں علم و عمل سے مسلح نسل نو کی تربیت کیلئے ایک فقید المثال ادارہ، جہاں دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے
قرآن مجید وہ آسمانی وحی اور کلام الہی ہے جو ہماری رہنمائی کے لئے نازل کیا گیا ہے، آج امت مسلمہ کے زوال کا بنیادی سبب قرآن مجید سے دوری ہے، اور اس دوری کو ختم کرنا اور قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کرنا ہماری سب سے اہم ذمہ داری ہے، اسی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے المدینہ اسلامک سینٹر نے فہم قرآن کورس کا آغاز کیا، جو کہ کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف مقامات پر جاری ہے، اس کورس کی نمایاں خصوصیت ہے کہ اس میں روزمرہ زندگی سے متعلق آسان اور عام فہم انداز میں تفسیر کے ذریعہ قرآن کریم سے رہنمائی پیش کی جاتی ہے تاکہ ہر مسلمان کلام الہی کو سمجھ کر اس کے مطابق اپنی زندگی گزار سکے۔
گزشتہ سال یہ کورسز covid کی پابندیوں کے پیش نظر کراچی کے دومقامات مسجد سعد بن ابی وقاص ، اور مسجد ایک مینارہ میں کرائے گئے جبکہ آئندہ سال کراچی کے مزید کئی مقامات پر اس کورس کا آغاز کیا جارہا ہے ان شاء اللہ ۔
روزمرہ زندگی کے متعلق قرآنِ مجید کے بنیادی احکامات سے آگاہی اور قرآنِ حکیم سے مضبوط تعلق پیدا کرنے کے لیے، اور عوام کو قرآن کریم سے جوڑنے کے لیے “المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر” کے تحت یہ کورس منعقد کیا گیا جس میں مذہبی و سیاسی تعصبات سے بالا تر ہو کر عقائد، عبادات ومعاملات سمیت دیگر مسائل
پر تفصیلی گفتگو کی گئی
، اور عصر حاضر کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی گی
عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق روزمرہ زندگی سے متعلق قرآنِ مجید کے بنیادی احکامات سے آگاہی اور قرآنِ حکیم سے مضبوط تعلق پیدا کرنے کے لیے ایک سنہری کاوش۔
مدینہ یونیورسٹی کے فاضلین اساتذہ کے زیرِ نگرانی آسان اور عام فہم انداز میں مکمل ترجمہ وتفسیر ِ قرآن پر مشتمل منفرد کورس۔
روزمرہ زندگی کے متعلق قرآنِ مجید کے بنیادی احکامات سے آگاہی اور قرآنِ حکیم سے مضبوط تعلق پیدا کرنے کے لیے، اور عوام کو قرآن کریم سے جوڑنے کے لیے “المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر” کے تحت یہ کورس منعقد کیا گیا جس میں مذہبی و سیاسی تعصبات سے بالا تر ہو کر عقائد، عبادات ومعاملات سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، اور عصر حاضر کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی گئی
شعبہ تعلیم وتربیت کےتحت با قاعدہ طورپرادارہ کی زیرِنگرانی ایک مدرسہ بھی قائم کیا گیاہے،جس میں گزشتہ پانچ سال سے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے،مدرسہ میں عدمِ تشدد کے اصول کو سرِفہرست رکھاگیاہے ۔
عصر حاضر میں مسلمانوں خاص طور پر نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لیتے نظریاتی و فکری انحرافات اور دیگر فتنوں کی بنیادی وجہ منھج سلف صالحین سے لا علمی اور دوری ہے۔ اس کے سد باب کے حوالے سے ” المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر” کی جانب سے طلباء وعامۃ الناس کو منھج سلف صالحین سے آفگاہ کرنے کے لیے ایک علمی دورہ بنعوان ” کتاب التوحید من صحیح البخاری” کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں توحید کی فضیلت واقسام اور خاص کر توحید اسماء و صفات، استواء علی العرش اور اللہ تعالی کی صفت علم غیب اور اس باب میں سلف صالحین کے موقف پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور توحید اور اسکی اقسام سے متعلق گمراہ فرقوں کے افکار باطلہ کا بھرپور علمی رد کیا گیا اور انکی ریشہ دوانیوں اور انکی حقیقت کو آشکار کیا گیا۔
ا
مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
ا
مدرس : الشیخ حماد امین چاؤلہ حفظہ اللہ
مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
مدرس : الشیخ عثمان صفدر حفظہ اللہ
مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
اس ورکشاپ میں شیخ حفظہ اللہ نے صحیح بخاری کی کتاب الاعتصام کی احادیث کی روشنی میں۔۔۔۔
مدرسین : الشیخ عثمان صفدر
الشیخ حماد امین چاؤلہ
الشیخ شعیب اعظم مدنی
الشیخ عبداللہ شمیم
مدرس: فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری ۔
اس ورکشاپ میں اصول حدیث کے ایک اہم موضوع جرح و تعدیل کے متعلق تحقیقی لیکچر دیا گیا ، جس میں دینی مدارس کے اساتذہ ،علماء اور طلبہ کی بھرپور شرکت رہی۔اس دو روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و طلباءکی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی
مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
اس ورکشاپ میں شیخ حفظہ اللہ نے صحیح مسلم کی کتاب الامارۃ کی احادیث کی روشنی میں حکومت کی تعریف ،حقوق ، ذمہ داریاں اور رعایا کے حقوق وذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے تکفیر و خروج کے فتنہ سے امت مسلمہ کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور خروج کی نت نئی شکلوں کا تعارف کراتے ہوئے ان کے خطرات کو بھی بیان فرمایا۔
اس تین روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
مدرس: فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ
اس ورکشاپ میں منکریں حدیث کی ج
انب سے صحیح بخاری وصحیح مسلم پر کیے جانے والے اعتراضات کے تفصیلی ردود اور مسکت جوابات سے مشارکین کو روشناس کرایا گیا۔اس ایک روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و طلبہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔
مدرس : فضیلہ الشیخ حافظ شریف حفظہ اللہ۔
اس ورکشاپ میں دینی مدارس کے طلبہ کی بہتر تدریس اور تربیت کے حوالہ سے انتہائی اہم اور تحقیقی لیکچر دیا گیا ، اس ورکشاپ میں کراچی بھر کے تمام اہم مدارس کے اساتذہ ومعلمات نے شرکت کی۔
مدرس: فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ۔
اس دورہ میں طلبہ ، مصنفین و محققین کو فن تحقیق و تالیف کے اصول و ضوابط سے روشناس کرایا گیا اور تحقیق وتالیف کے طریقہ کار کے متعلق انتہائی معلوماتی و مفید لیکچر دیا گیا۔
مدرس: فضیلۃ الشیخ مفتی حافظ عبدالستار حماد حفظہ اللہ۔
اس ورکشاپ میں علماء ، طلبہ اور مفتیان کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شیخ نے انہیں فتوی کے آداب، مفتی کی تعریف و شروط ، سائل کے احوال سے صحیح واقفیت اور فتوی کے تعلق سے دیگر اہم اصول وضوابط سے آگاہ کیا گیا۔
(سلسلہ احیاء منہج سلف صالحین :۱)
مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
اس ورکشاپ میں شیخ حفظہ اللہ نے صحیح بخاری کی کتاب العلم کی احادیث کی روشنی میں علم ِ نافع کی تعریف واہمیت،علم کا مصدر کیا ہونا چاہیے،طلبِ علم کے آداب،علماء ِربنیین کی معرفت،علم وعلماءسے متعلق شبہات کا ازالہ اور دیگر علمی بحوث سے مشارکین کو روشناس کروایا۔اس پانچ روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و طلبہ اورعوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، اس کے علاوہ براہ ِراست آن لائن بھی دنیا بھر میں تشنگانِ علوم ِ شرعیہ نے اپنی پیاس کو بجھایا۔
مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ مفتی حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ
مدرس :