علمی دورہ جات

علمی دورہ جات

Workshop

المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے شعبہ تعلیم وتربیت کے تحت مختلف علمی ورکشاپس بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ ورکشاپس کے اس سلسلہ کاسال 2015 سے آغاز کیا گیا ہے۔ یہ ورکشاپس زیادہ تر عوام لناس کیلئے ہوتی ہیں البتہ کچھ خاص علمی نوعیت کے ہوتے ہیں جو علمائے کرام و مدارس کے طلبہ کیلئے منعقد کی جاتی ہیں جن میں مختلف تحقیقی و اصولی موضوعات پر پاکستان کے جید و کبار علماء تعلیم دیتے ہیں اور طلبہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/05/dora-elmi.jpg
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/05/pic4-1280x1200.png

اب تک منعقد ہونے والے علمی دورہ جات کی مختصر تفصیل درج ذیل ہے

کتاب التوحید من صحیح البخاری

عصر حاضر میں مسلمانوں خاص طور پر نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لیتے نظریاتی و فکری انحرافات اور دیگر فتنوں کی بنیادی وجہ منھج سلف صالحین سے لا علمی اور دوری ہے۔ اس کے سد باب کے حوالے سے ” المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر” کی جانب سے طلباء وعامۃ الناس کو منھج سلف صالحین سے آفگاہ کرنے کے لیے ایک علمی دورہ بنعوان ” کتاب التوحید من صحیح البخاری” کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں توحید کی فضیلت واقسام اور خاص کر توحید اسماء و صفات، استواء علی العرش اور اللہ تعالی کی صفت علم غیب اور اس باب میں سلف صالحین کے موقف پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور توحید اور اسکی اقسام سے متعلق گمراہ فرقوں کے افکار باطلہ کا بھرپور علمی رد کیا گیا اور انکی ریشہ دوانیوں اور انکی حقیقت کو آشکار کیا گیا۔

ا

کتاب الرقاق من صحیح البخاری

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی  حفظہ اللہ

ا

مثالی بندھن (ورکشاپ)

 مدرس :  الشیخ حماد امین چاؤلہ حفظہ اللہ

کتاب الفتن (صحیح بخاری)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

سیرت النبیﷺ( ورکشاپ)

 مدرس : الشیخ عثمان صفدر حفظہ اللہ

تذکرہ جمال وخصالِ نبوتﷺ(شمائل ترمذی)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ( صحیح البخاری )

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

اس ورکشاپ میں شیخ حفظہ اللہ نے صحیح بخاری کی کتاب الاعتصام کی احادیث کی روشنی میں۔۔۔۔

مکمل ترجمہ قرآنِ مجید (32 کلاسزپر مشتمل کورس)

  1. مکمل ترجمہ قرآنِ مجید (32 کلاسزپر مشتمل کورس)

مدرسین : الشیخ عثمان صفدر

الشیخ حماد امین چاؤلہ

الشیخ شعیب اعظم مدنی

الشیخ عبداللہ شمیم

ضوابط الجرح والتعدیل

elmi Dorah Zawabit Jarah Wa tadeel

مدرس: فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری ۔

اس  ورکشاپ میں اصول حدیث کے ایک اہم موضوع جرح و تعدیل کے متعلق تحقیقی لیکچر دیا گیا ، جس میں دینی مدارس کے اساتذہ ،علماء اور طلبہ کی بھرپور شرکت رہی۔اس دو  روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و طلباءکی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی

کتاب الامارۃ من صحیح مسلم( حکومت اور عوام کے حقوق و ذمہ داریاں)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی  حفظہ اللہ

اس ورکشاپ میں شیخ  حفظہ اللہ نے صحیح مسلم کی کتاب الامارۃ کی احادیث کی روشنی میں حکومت کی تعریف ،حقوق ، ذمہ داریاں اور رعایا کے حقوق وذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے تکفیر و خروج کے فتنہ سے امت مسلمہ کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور خروج کی نت نئی شکلوں  کا تعارف کراتے ہوئے ان کے خطرات کو بھی بیان فرمایا۔

اس تین روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

دفاع عن الصحیحین

difa e Sahihain

مدرس: فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری  حفظہ اللہ

اس  ورکشاپ میں منکریں حدیث کی ج

انب سے صحیح بخاری وصحیح مسلم پر کیے جانے والے اعتراضات کے تفصیلی ردود  اور مسکت جوابات سے مشارکین کو روشناس کرایا گیا۔اس ایک روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و  طلبہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔

طرق التدریس والتربیہ

مدرس : فضیلہ الشیخ حافظ شریف  حفظہ اللہ۔

اس ورکشاپ میں دینی مدارس کے طلبہ کی بہتر تدریس اور تربیت کے حوالہ سے انتہائی اہم اور تحقیقی لیکچر دیا گیا ، اس ورکشاپ میں کراچی بھر کے تمام اہم مدارس کے اساتذہ ومعلمات نے شرکت کی۔

اصول تحقیق وتالیف

مدرس: فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ۔

اس دورہ میں طلبہ ، مصنفین و محققین کو فن تحقیق و تالیف کے اصول  و ضوابط سے روشناس کرایا گیا اور تحقیق وتالیف کے طریقہ کار  کے متعلق انتہائی معلوماتی و مفید لیکچر دیا گیا۔

اصول و ضوابطِ فتوی

مدرس: فضیلۃ الشیخ مفتی حافظ عبدالستار حماد حفظہ اللہ۔

اس ورکشاپ میں علماء ، طلبہ اور مفتیان کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شیخ نے انہیں فتوی کے آداب، مفتی کی تعریف و شروط ، سائل کے احوال سے صحیح واقفیت اور فتوی کے تعلق سے دیگر اہم اصول وضوابط سے آگاہ کیا گیا۔

کتاب العلم من صحیح البخاری

(سلسلہ احیاء منہج سلف صالحین :۱)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

اس ورکشاپ میں شیخ حفظہ اللہ نے صحیح بخاری کی کتاب العلم کی احادیث کی روشنی میں علم ِ نافع کی تعریف واہمیت،علم کا مصدر کیا ہونا چاہیے،طلبِ علم کے آداب،علماء ِربنیین کی معرفت،علم وعلماءسے متعلق شبہات کا ازالہ اور دیگر علمی بحوث سے مشارکین کو روشناس کروایا۔اس پانچ روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و طلبہ اورعوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، اس کے علاوہ براہ ِراست آن لائن بھی  دنیا بھر میں تشنگانِ علوم ِ شرعیہ نے اپنی پیاس کو بجھایا۔

ٹریننگ ورکشاپ برائےائمۃ ودعاۃ (چار روزہ)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ مفتی حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ

Career Counseling Workshop

 مدرس :

https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/05/pic4-1280x1200.png
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/04/Al-Madinah-Islamic-Research-Center.png

Al Madinah Islamic Research Center

Jama Masjid Saad Bin Abi waqas, DHA 4, Karachi, Pakistan
Email us
info@mirc.org.pk
mirc.org.pk@gmail.com
Call us
+92 213 5896959
+92 322 2056928
bt_bb_google_maps_coverage_image

Copyright by MIRC. All rights reserved.