HomeCategory

تعلیم و تربیت

Kullya
Kullya1
Kullya3
کلیہ شریعہ: (2019)

البیان انسٹیٹیوٹ کا دوسرا مرحلہ کلیہ شریعہ ہے جو کہ فقہ ، اصول فقہ، علوم حدیث کے تخصص پر مشتمل ہے، جس میں عصر حاضر کے تقاضوں اور روز بروز ابھرتے نت نئے فتنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے رد الحاد ، دفاع حدیث ، اسلامی اصول تجارت ، اور حلال فوڈ جیسے اہم مضامین بھی نصاب میں شامل کئے گئے ہیں۔

تعلیمی خصوصیات

اسی طرح طلبہ میں معاشرے کے ہر میدان میں دینی خدمات انجام دینے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے اعلی عصری تعلیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لئے B.Com/BBA/BCS کے مضامین کاا نتخاب کیا گیا ہے ۔جس کی تدریس کے لئے ماہر پروفیسرز اور لیکچرارز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔اور اس کی Affiliation کراچی یونیوسٹی کے ساتھ کی جارہی ہے۔
کلیہ شریعہ دراصل اسلامی یونیورسٹی کے قیام کاآغاز ہے جس میں مختلف اہم دینی علوم پر مشتمل Faculties قائم کی جائیں گی اور دنیاوی تعلیم میں Higher Education کا انتظام ہوگا ۔ ان شاء اللہ۔

Aik-minara-diploma-1280x1952
Fehm-deen-Sindh-e1588768760179-1280x1923
MIRC-1280x1949

فہمِ دین کورسز(برائے حضرات وخواتین):

 یہ ایک سالہ فہم دین  پروگرام ہےجو شہرِ کراچی واندرونِ سندھ میں مختلف مقامات پرجاری  ہے :

اس کورس میں دین اسلام کے ایسے بنیادی وابتدائی عقائد واحکامات کی تعلیم دی جاتی ہے جن کا جاننا ہر مسلمان مرد وعورت کےلیے ضروری ہے۔

مسجدسعد بن ابی وقاص:

مسجدالیاس بھٹائی آباد

اندرونِ سندھ :

Fehme Deen Deen Sunday urdu 2018
AIK MINARA FEME QURAN copy
Fehme Deen Deen Sunday sindhi

Fehme Quran Course Masjid Saad Bin Abi waqas

عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق روزمرہ زندگی سے متعلق قرآنِ مجید کے بنیادی احکامات سے آگاہی اور قرآنِ حکیم سے مضبوط تعلق پیدا کرنے کے لیے ایک سنہری کاوش۔

مدینہ یونیورسٹی کے فاضلین  اساتذہ کے زیرِ نگرانی آسان اور عام فہم انداز میں مکمل ترجمہ وتفسیر ِ قرآن پر مشتمل منفرد کورس۔

کورس کی چند خصوصیات
  • ہر ماہ میں ایک پارہ کی تکمیل
  • عصرِ حاضر کے مسائل پر خصوصی توجہ،
  • جدید معاملات سے متعلق قرآن کریم سے رہنمائی،
  • عربی زبان پر خصوصی توجہ۔
  • اس وقت یہ اندرونِ سندھ میں 12 مقامات اور کراچی میں دو مقامات پر جاری ہے،
Dorah1
Dorah2

علمی دورہ جات

Workshop

المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے شعبہ تعلیم وتربیت کے تحت مختلف علمی ورکشاپس بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ ورکشاپس کے اس سلسلہ کاسال 2015 سے آغاز کیا گیا ہے۔ یہ ورکشاپس زیادہ تر عوام لناس کیلئے ہوتی ہیں البتہ کچھ خاص علمی نوعیت کے ہوتے ہیں جو علمائے کرام و مدارس کے طلبہ کیلئے منعقد کی جاتی ہیں جن میں مختلف تحقیقی و اصولی موضوعات پر پاکستان کے جید و کبار علماء تعلیم دیتے ہیں اور طلبہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/05/dora-elmi.jpg
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/05/pic4-1280x1200.png

اب تک منعقد ہونے والے علمی دورہ جات کی مختصر تفصیل درج ذیل ہے

کتاب الرقاق من صحیح البخاری

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی  حفظہ اللہ

ا

مثالی بندھن (ورکشاپ)

 مدرس :  الشیخ حماد امین چاؤلہ حفظہ اللہ

کتاب الفتن (صحیح بخاری)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

سیرت النبیﷺ( ورکشاپ)

 مدرس : الشیخ عثمان صفدر حفظہ اللہ

تذکرہ جمال وخصالِ نبوتﷺ(شمائل ترمذی)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ( صحیح البخاری )

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

اس ورکشاپ میں شیخ حفظہ اللہ نے صحیح بخاری کی کتاب الاعتصام کی احادیث کی روشنی میں۔۔۔۔

مکمل ترجمہ قرآنِ مجید (32 کلاسزپر مشتمل کورس)

  1. مکمل ترجمہ قرآنِ مجید (32 کلاسزپر مشتمل کورس)

مدرسین : الشیخ عثمان صفدر

الشیخ حماد امین چاؤلہ

الشیخ شعیب اعظم مدنی

الشیخ عبداللہ شمیم

ضوابط الجرح والتعدیل

elmi Dorah Zawabit Jarah Wa tadeel

مدرس: فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری ۔

اس  ورکشاپ میں اصول حدیث کے ایک اہم موضوع جرح و تعدیل کے متعلق تحقیقی لیکچر دیا گیا ، جس میں دینی مدارس کے اساتذہ ،علماء اور طلبہ کی بھرپور شرکت رہی۔اس دو  روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و طلباءکی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی

کتاب الامارۃ من صحیح مسلم( حکومت اور عوام کے حقوق و ذمہ داریاں)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی  حفظہ اللہ

اس ورکشاپ میں شیخ  حفظہ اللہ نے صحیح مسلم کی کتاب الامارۃ کی احادیث کی روشنی میں حکومت کی تعریف ،حقوق ، ذمہ داریاں اور رعایا کے حقوق وذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے تکفیر و خروج کے فتنہ سے امت مسلمہ کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور خروج کی نت نئی شکلوں  کا تعارف کراتے ہوئے ان کے خطرات کو بھی بیان فرمایا۔

اس تین روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

دفاع عن الصحیحین

difa e Sahihain

مدرس: فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری  حفظہ اللہ

اس  ورکشاپ میں منکریں حدیث کی ج

انب سے صحیح بخاری وصحیح مسلم پر کیے جانے والے اعتراضات کے تفصیلی ردود  اور مسکت جوابات سے مشارکین کو روشناس کرایا گیا۔اس ایک روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و  طلبہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔

طرق التدریس والتربیہ

مدرس : فضیلہ الشیخ حافظ شریف  حفظہ اللہ۔

اس ورکشاپ میں دینی مدارس کے طلبہ کی بہتر تدریس اور تربیت کے حوالہ سے انتہائی اہم اور تحقیقی لیکچر دیا گیا ، اس ورکشاپ میں کراچی بھر کے تمام اہم مدارس کے اساتذہ ومعلمات نے شرکت کی۔

اصول تحقیق وتالیف

مدرس: فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ۔

اس دورہ میں طلبہ ، مصنفین و محققین کو فن تحقیق و تالیف کے اصول  و ضوابط سے روشناس کرایا گیا اور تحقیق وتالیف کے طریقہ کار  کے متعلق انتہائی معلوماتی و مفید لیکچر دیا گیا۔

اصول و ضوابطِ فتوی

مدرس: فضیلۃ الشیخ مفتی حافظ عبدالستار حماد حفظہ اللہ۔

اس ورکشاپ میں علماء ، طلبہ اور مفتیان کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شیخ نے انہیں فتوی کے آداب، مفتی کی تعریف و شروط ، سائل کے احوال سے صحیح واقفیت اور فتوی کے تعلق سے دیگر اہم اصول وضوابط سے آگاہ کیا گیا۔

کتاب العلم من صحیح البخاری

(سلسلہ احیاء منہج سلف صالحین :۱)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

اس ورکشاپ میں شیخ حفظہ اللہ نے صحیح بخاری کی کتاب العلم کی احادیث کی روشنی میں علم ِ نافع کی تعریف واہمیت،علم کا مصدر کیا ہونا چاہیے،طلبِ علم کے آداب،علماء ِربنیین کی معرفت،علم وعلماءسے متعلق شبہات کا ازالہ اور دیگر علمی بحوث سے مشارکین کو روشناس کروایا۔اس پانچ روزہ ورکشاپ میں کراچی اور بیرون کراچی سے علماء و طلبہ اورعوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، اس کے علاوہ براہ ِراست آن لائن بھی  دنیا بھر میں تشنگانِ علوم ِ شرعیہ نے اپنی پیاس کو بجھایا۔

ٹریننگ ورکشاپ برائےائمۃ ودعاۃ (چار روزہ)

مدرس : فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ مفتی حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ

Career Counseling Workshop

 مدرس :

https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/05/pic4-1280x1200.png
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/04/Al-Madinah-Islamic-Research-Center.png

Al Madinah Islamic Research Center

Jama Masjid Saad Bin Abi waqas, DHA 4, Karachi, Pakistan
Email us
info@mirc.org.pk
mirc.org.pk@gmail.com
Call us
+92 213 5896959
+92 322 2056928
bt_bb_google_maps_coverage_image

Copyright by MIRC. All rights reserved.