کلیہ شریعہ

Kullya
Kullya1
Kullya3
کلیہ شریعہ: (2019)

البیان انسٹیٹیوٹ کا دوسرا مرحلہ کلیہ شریعہ ہے جو کہ فقہ ، اصول فقہ، علوم حدیث کے تخصص پر مشتمل ہے، جس میں عصر حاضر کے تقاضوں اور روز بروز ابھرتے نت نئے فتنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے رد الحاد ، دفاع حدیث ، اسلامی اصول تجارت ، اور حلال فوڈ جیسے اہم مضامین بھی نصاب میں شامل کئے گئے ہیں۔

تعلیمی خصوصیات

اسی طرح طلبہ میں معاشرے کے ہر میدان میں دینی خدمات انجام دینے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے اعلی عصری تعلیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لئے B.Com/BBA/BCS کے مضامین کاا نتخاب کیا گیا ہے ۔جس کی تدریس کے لئے ماہر پروفیسرز اور لیکچرارز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔اور اس کی Affiliation کراچی یونیوسٹی کے ساتھ کی جارہی ہے۔
کلیہ شریعہ دراصل اسلامی یونیورسٹی کے قیام کاآغاز ہے جس میں مختلف اہم دینی علوم پر مشتمل Faculties قائم کی جائیں گی اور دنیاوی تعلیم میں Higher Education کا انتظام ہوگا ۔ ان شاء اللہ۔

اس خواب کی تعبیر کی جانب پہلا قدم  مکمل ہوچکا ہے اور الحمد للہ اس یونیورسٹی کے لئے مین نیشنل ہائی وےنزد گلشن حدید  پر 8 ایکڑ زمین ایک ساتھی کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے جس پراگلے مرحلہ میں ان شاء اللہ تعمیرات کا آغاز کیا جارہا ہے۔ رب تعالی سے دعا  ہے کہ اس اسلامی یونیورسٹی   کے ہمارے خواب کو شرمندہ تعبیر فرمائے، اس کو ایک عالمی سطح کا تعلیمی ادارہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے  اور اس کے لئے زمین عطیہ کرنے والے احباب اوراس ادارے سے منسلک علماء و معاونین کے لئے تاقیامت اس کو صدقہ جاریہ بنائے۔۔ آمین ۔

آغاز:
2019
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/04/Al-Madinah-Islamic-Research-Center.png

Al Madinah Islamic Research Center

Jama Masjid Saad Bin Abi waqas, DHA 4, Karachi, Pakistan
Email us
info@mirc.org.pk
mirc.org.pk@gmail.com
Call us
+92 213 5896959
+92 322 2056928
bt_bb_google_maps_coverage_image

Copyright by MIRC. All rights reserved.