سہ ماہی مجلہ البیان

سہ ماہی مجلہ البیان، علمی و تحقیقی مضامین ہرمشتمل یہ مجلہ تین ماہ بعد شائع ہوتا ہے اب تک 23 شمارے منظرِ عام پر آچکے ہیں جس میں 6 خصوصی اشاعت ہیں.

سہ ماہی مجلہ البیان:

اسلامی نظریات و عقائد کے تحفظ، احادیث نبویہﷺ کے دفاع، جدید معاشی مسائل کے حل اور اسلامی آداب واحکام کی ترویج کے لیے سہ ماہی مجلہ ’’البیان‘‘ کا اجراء کیا جاتا ہے۔یہ ادارہ کا ایک سہ ماہی سلسلہ ہےاور سال میں ایک خاص نمبر بھی شائع کیا جاتا ہے۔اب تک مجلہ کی (26) اشاعتیں  منظر عام پر آچکی ہیں۔

 اس سال خصوصی اشاعت  ” فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ ، حیات ، خدمات اور آثار”  کے موضوع پر  شائع  کی گئی۔ جس میں مفسر قرآن ، شارح حدیث ، دفاع حدیث     کے علم بردار فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کی سوانح حیات  اور علمی خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔حافظ صاحب رحمہ اللہ کی علمی خدمات کو اللہ تعالی نے کس قدر قبولیت بخشی ہے اس کا اندازہ فقط اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کی تحریر کردہ تفسیر احسن البیان آج بھی سعودی عرب سے چھپ کر پوری دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کی جاتی ہے۔ حافظ صاحب رحمہ اللہ اپنی زندگی کے آخری پانچ سال المدینہ اسلامک سینٹر کے شعبہ تحقیق و تالیف کے نگران بھی رہے ہیں۔ اس خصوصی اشاعت میں دنیا بھر کے علماء کرام نے حافظ صاحب رحمہ اللہ کی علمی زندگی  اور خدمات  کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

01 :خصوصی اشاعت بعنوان : جدید معیشت وتجارت واسلامی بینکاری میزان شریعت میں  ۔

500 سے زائد صفحات پر مشتمل مروجہ اسلامی بینکاری وجدید معیشت نمبر شائع کیا گیا جس میں تقریباً ہر اعتبار سے مروجہ اسلامی بینکاری کا مدلل جائزہ پیش کیاگیا،شرعی متبادل اور سفارشات ذکر کی گئیں اور جدید معاشی مسائل پر مشتمل مدلل تحریریں شائع کی گئیں اور آخر میں سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ 2017 میں اس کا دوسرا ایڈیشن مزید اضافہ جات کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔


 02: خصوصی اشاعت بعنوان :حرمت شراب نمبر ۔

اس اشاعت میں شراب کی حرمت، دنیاوی واخروی نقصانات، مسلم معاشرے میں شراب کی تجارت اور شرابی کی شرعی سزا کے حوالہ سے مدلل تحریریں پیش کی گئی ہیں۔


 

03: خصوصی اشاعت بعنوان : اسلامی ثقافت نمبر ۔

بکھرتے خاندانوں، اجڑتے گھرانوں، خواتین ونوجوانوں سے متعلق مغرب کی مکروہ چالوں، میڈیائی زہرآلودگی سے متاثرہ معاشرے کی اصلاح اور نسل نو کی صحیح راہنمائی کے لیے تحقیقی، اصلاحی، شرعی دلائل سے مزین خصوصی اشاعت۔

 


04:خصوصی اشاعت بعنوان : تحفظِ عقیدہِ ختمِ نبوت  وتعاقبِ فتنہِ قادیانیت۔

عصرِ حاضر میں عقیدہ ختمِ نبوت سے متعلق گناؤنی سازشوں اور فتنہ قادیانیت کی سرکوبی میں علماء اہلِ حدیث کی خدمات  سے متعلق خصوصی کاوش۔

 

 

 

آن لائن مطالعہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں 

پروجیکٹ کا آغاز:
2011
شمارہ جات:
23
خاص اشاعت:
6
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/04/Al-Madinah-Islamic-Research-Center.png

Al Madinah Islamic Research Center

Jama Masjid Saad Bin Abi waqas, DHA 4, Karachi, Pakistan
Email us
info@mirc.org.pk
mirc.org.pk@gmail.com
Call us
+92 213 5896959
+92 322 2056928
bt_bb_google_maps_coverage_image

Copyright by MIRC. All rights reserved.