مدارس وحلقاتِ قرآن کریم برائےحفظ وناظرہ

شعبہ تعلیم وتربیت کےتحت با قاعدہ طورپرادارہ کی زیرِنگرانی ایک مدرسہ بھی قائم کیا گیاہے،جس میں گزشتہ پانچ سال سے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے،مدرسہ میں عدمِ تشدد کے اصول کو سرِفہرست رکھاگیاہے ۔

مدارس وحلقاتِ قرآن کریم برائےحفظ وناظرہ

قرآن مجید کی تعلیم  کو عام کرنے کے لئے  کراچی کے مختلف علاقوں میں  مدارس قائم کئے گئے ہیں  جس میں بہترین طرز تعلیم کے ذریعہ تعلیمِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے،ان مدارس میں عدم تشدد کی آئندہ سال ان شاء اللہ عظمت قرآن مجید کے حوالہ سے دیگر اہم یونیورسٹیز میں  بھی ایگزبیشن  کا انعقاد ہوگا ۔

شعبہ تعلیم وتربیت کےتحت با قاعدہ طورپرادارہ کی زیرِنگرانی مدارس وحلقاتِ قرآن کریم بھی قائم کیے گئےہیں،جس میں گزشتہ چھ سال سے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے،تمام مدارس میں عدم تشدد کے اصول کو سرِفہرست رکھاگیاہے ۔

ادارہ کی جانب سے یومیہ کارگردگی رپورٹ طلبہ کے سرپرست کو ارسال کی جاتی ہے،جس میں تفصیل کے ساتھ اسباق، منزل،آداب،لباس وحسن سلوک کی یومیہ رپورٹ درج کی جاتی ہےاور دنیا کے نامور قراء حضرات کی آواز کی مشق بھی کرائی جاتی ہے، اس کے ساتھ روز مرہ کی دعائیں،طریقہ نماز اور حسن سیرت واخلاق کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ان مدارس میں ماہر قراء حضرات اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ،اوران تمام حلقات قرآن کریم میں 400 سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں۔گزشتہ چھ سالوں میں الحمدللہ 70سے زائد طلبہ حفظِ قرآن کی تکمیل کرچکے ہیں۔

 

بچوں کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کے لیے عقائد، طہارت،  عبادات، سیرت ، اخلاقیات اور حفظ احادیث پر مشتمل ایک جامع نصاب بھی تیار کیا گیا ہے جسے اس سال سے باقاعدہ شاملِ نصاب کردیا جائے گا۔

ابتداء:
2015
حفاظ:
70
طلباء:
400
قراء:
21
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/04/Al-Madinah-Islamic-Research-Center.png

Al Madinah Islamic Research Center

Jama Masjid Saad Bin Abi waqas, DHA 4, Karachi, Pakistan
Email us
info@mirc.org.pk
mirc.org.pk@gmail.com
Call us
+92 213 5896959
+92 322 2056928
bt_bb_google_maps_coverage_image

Copyright by MIRC. All rights reserved.