فہمِ دین کورس

فہمِ دین کورسز(برائے حضرات وخواتین) 

قرآن مجید وہ آسمانی وحی اور کلام الہی ہے جو ہماری رہنمائی کے لئے نازل کیا گیا ہے، آج امت مسلمہ کے زوال کا بنیادی سبب قرآن مجید سے دوری ہے،  اور اس دوری کو ختم کرنا اور قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کرنا ہماری سب سے اہم ذمہ داری ہے، اسی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے المدینہ اسلامک سینٹر نے فہم قرآن کورس کا آغاز کیا،  جو کہ کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف مقامات پر جاری ہے، اس کورس کی نمایاں خصوصیت ہے کہ اس میں روزمرہ زندگی سے متعلق آسان اور عام فہم انداز میں تفسیر  کے ذریعہ قرآن کریم سے رہنمائی پیش کی جاتی ہے تاکہ ہر  مسلمان کلام الہی کو سمجھ کر  اس کے مطابق اپنی زندگی گزار سکے۔

گزشتہ سال یہ کورسز covid کی پابندیوں کے پیش نظر کراچی کے  دومقامات مسجد سعد بن ابی وقاص ، اور مسجد ایک مینارہ  میں کرائے گئے جبکہ آئندہ سال کراچی کے مزید کئی مقامات پر اس کورس کا آغاز کیا جارہا ہے  ان شاء اللہ ۔

روزمرہ زندگی کے متعلق قرآنِ مجید کے بنیادی احکامات سے آگاہی اور قرآنِ حکیم سے مضبوط تعلق پیدا کرنے کے لیے، اور عوام کو قرآن کریم سے جوڑنے کے لیے “المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر” کے تحت یہ کورس منعقد کیا گیا جس میں مذہبی و سیاسی تعصبات سے بالا تر ہو کر عقائد، عبادات ومعاملات سمیت دیگر مسائل

 پر تفصیلی گفتگو کی گئی

 ، اور عصر حاضر کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/04/Al-Madinah-Islamic-Research-Center.png

Al Madinah Islamic Research Center

Jama Masjid Saad Bin Abi waqas, DHA 4, Karachi, Pakistan
Email us
info@mirc.org.pk
mirc.org.pk@gmail.com
Call us
+92 213 5896959
+92 322 2056928
bt_bb_google_maps_coverage_image

Copyright by MIRC. All rights reserved.