البیان انسٹیٹوٹ

تعلیم و تربیت کے میدان میں علم و عمل سے مسلح نسل نو کی تربیت کیلئے ایک فقید المثال ادارہ، جہاں دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے
IMG_1687 website
IMG_1857 website
IMG_1920 website

دینی وعصری تعلیم کا حسین امتزاج ۔ پاکستان بھرکے جیدوممتازعلماءِ کرام کے زیرِ سرپرستی ایک ایسا تعلیمی وتربیتی ادارہ ہے جہاں بہترین دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عصری تعلیم کے حصول کے شاندار مواقع موجودہیں۔

شرعی تعلیم

البیان انسٹیٹیوٹ میں  طلبہ کرام  چار سالہ شہادۃ الثانویہ کی دینی تعلیم  حاصل کرتے ہیں ۔ دینی تعلیم کا نصاب مدینہ یونیورسٹی  کے نصاب سے مطابقت رکھتا ہے اور پاکستان کے جید علماء کرام کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ دینی تعلیم کے تمام اساتذہ کرام مدینہ یونیورسٹی سے  فارغ التحصیل ہیں، جو جدید طرز تعلیم کے ذریعہ طلبہ کو  بہترین دینی تعلیم  دینے میں مصروف عمل ہیں۔طلبہ کے مطالعہ و تحقیق کے لئے جامع لائبریری بھی موجود ہے۔

عصری تعلیم

البیان انسٹیٹیوٹ  کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ آفس سے affiliated ایک کالج ہے جس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ  اعلی عصری تعلیم  بھی فراہم کی جاتی ہے ، جہاں طلبہ کرام  ماہر اساتذہ کی زیر نگرانیI Com, I.CS, کی  تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں۔اور کمپیوٹر کی باقاعدہ تعلیم اور استفادہ کے لیے کمپیوٹر لیب  بھی موجود ہے۔

غیر نصابی سرگرمیاں

اسی طرح البیان انسٹیٹیوٹ میں  طلبہ کے لیئےغیرنصابی سرگرمیاں بھی رکھی جاتی ہیں ، جن میں حفظ حدیث ، حفظ متون ، تقریری مقابلہ و دیگر کھیل کود کی صحتمند سرگرمیاں  شامل ہیں۔

 

آغاز:
2014
طلبہ کی تعداد:
80
پرجیکٹ کی نوعیت:
تعلیمی
محل وقوع:
کراچی
https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/04/Al-Madinah-Islamic-Research-Center.png

Al Madinah Islamic Research Center

Jama Masjid Saad Bin Abi waqas, DHA 4, Karachi, Pakistan
Email us
info@mirc.org.pk
mirc.org.pk@gmail.com
Call us
+92 213 5896959
+92 322 2056928
bt_bb_google_maps_coverage_image

Copyright by MIRC. All rights reserved.