سندھ جوکہ ملک پاکستان کا ایک اہم ترین صوبہ ہے اور بر صغیر میں باب الاسلام کی حیثیت رکھتا ہے لیکن آج دین اسلام کی تعلیمات اور وحی الہی کی روشنی سے محروم جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، صوبہ سندھ کے بہت سے ترقی یافتہ وپسماندہ علاقے ایسے ہیں جہاں بنیادی دینی و عصری تعلیم نہیں ہے، لوگ دین سے بالکل ناواقف ہیں ، وسائل و مالی مشکلات کے سبب علماء ِ حق،و مبلغین حضرات کی بہت قلت ہے ۔ ’’ سندھ دعوہ وایجوکیشن پروجیکٹ ‘‘ کا مقصد سندھ کے پسماندہ علاقوں میں دینی و دنیاوی، بنیادی تعلیم کو فروغ دینا اور جہالت کا خاتمہ ہے ، ،جس کے لئے پاکستان کے معتبر دینی اداروں سے فارغ التحصیل علماء و اساتذہ کا امتحان و انٹرویو کے بعد انہیں معقول وظائف پر اندرون سندھ کی مختلف مساجد میں تعینات کیا گیا، جہاں وہ امامت و خطابت کے ساتھ ساتھ تعلیم قرآن کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ الحمد للہ اب تک اس پروجیکٹ کے تحت 37 علماء واساتذہ کو دعوتی وتدریسی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے متعین کیا گیا ہے، جو کہ سندھ کے 17 اضلاع کی 93 مساجد میں یہ ذمہ داری انجام دے رہے ہیں اور ان مساجد میں 800 سے زائد طلبہ و طالبات قرآن مجید کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
سندھ دعوہ وایجوکیشن پروجیکٹ SDEP
اب تک اس پروجیکٹ میں کے تحت 58داعیان کتاب وسنت کو دعوتی وتدریسی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے متعین کیا گیا ہے
صوبہ سندھ و بلوچستان میں دعوتی سرگرمیوں کے اعداد شمار
معلمین
Teachersداعیان
Daa'ianمساجد
Masajidشہروں/ دیہاتوں
Cities/Villages اضلاع
Districts طلبا
Studentsصوبہ سندھ و بلوچستان میں قرآنی و دعوتی سرگرمیوں کیلئے قائم مراکز
المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے تحت جاری امور میں ایک اہم پروگرام ’’ سندھ دعوہ وایجوکیشن پروجیکٹ ‘‘ ہےجس کا مقصد سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقے ، گاؤں ، شہروں میں دینی و دنیاوی بنیادی تعلیم کو فروغ دینا اور ہر سطح پرجہالت کا خاتمہ ہے، کیونکہ ان صوبوں میں جہالت بہت عام ہیں،بنیادی عصری تعلیم کا فقدان ہے، لوگ دین سے مکمل ناواقف ہیں ، وسائل و مالی مشکلات کے سبب علماء ِ حق، مبلغین و مربی حضرات کی بہت قلت ہے حتی کہ کئی مساجد میں امامت کرانے کے لیے امام تک موجود نہیں اور مسجد یں ویران اوران میں تالے پڑے ہیں ، قرآن مجید سکھانے کے لیے اساتذہ موجود نہیں انہی وجوہات کی بنا پر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے ’’فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ‘‘ کی سرپرستی میں اس اہم مشن کا آغاز کیا جس کے تحت پاکستان کے معتبر دینی اداروں سے فارغ التحصیل علماء و اساتذہ کا امتحان و انٹرویو کے بعد انتخاب کیا جاتا ہے، اور معقول وظائف پر انہیں مختلف مساجد میں تعینات کیا جاتا ہے، اس اہم پروجیکٹ کی ابتداء ماہ ِرمضان المبارک 1435ھ موافق جولائی 2014 ء سے کی گئ جس کے تحت ابتدائی مرحلہ میں دعوتی و تعلیمی کام کا آغاز کیا گیا، الحمد للہ ہر سال اس پروگرام میں مزید وسعت دی جارہی ہے ۔
اس پروجیکٹ کے تحت ادارہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے شرک، بدعات وخرافات اور گمراہ کن عقائد میں مبتلا دوردراز علاقوں میں مبلغین ،دعاۃ ومعلمین کا تعین کرتا ہے۔
0123456789001234567890+
0123456789001234567890+
012345678900123456789001234567890+
0123456789001234567890+
012345678900123456789001234567890+
01234567890012345678900123456789001234567890+