اسلامی ایگزبیشن:

نہایت منفرد اور اہم ترین پروجیکٹ ہے  جس کا مقصد  مختلف اسلامی موضوعات پر جدید و معیاری طرز کی ایگزبیشن منعقد کرنا ہے۔
exh 1
exh 3
exh 4
exh 5

نہایت منفرد اور اہم ترین پروجیکٹ ہے  جس کا مقصد  مختلف اسلامی موضوعات پر جدید و معیاری طرز کی ایگزبیشن منعقد کرنا ہے۔

   سیرتِ رحمۃ للعالمین ﷺ

شہر کراچی میں منعقد کی جا چکی ہے جو اپنی نوعیت ، افادیت اور مقبولیت کے اعتبار سے ایک منفرد ایگزبیشن تھی کہ جس کے ذریعہ رحمۃ للعالمین ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلووں کو ماڈلز اور خوبصورت پوسٹرز کے ذریعہ اجاگر کیا گیا ۔اس ایگزبیشن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کم وپیش 15 ہزار مردوخواتین نے شرکت کی،اور تقریباً 10 سے زائد اسکول وکالجز نے وزٹ کیا۔

 

 


 

اسماء اللہ الحسنی

اس عنوان سے سال 2017 کے ابتدا میں منعقد کی گئی جس میں اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی کو مختلف دیدہ زیب پوسٹرز میں شرح ووضاحت کے ساتھ پیش کیا گیا اور توحید باری تعالیٰ کو انتہائی آسان فہم انداز میں عوام الناس تک پہنچایا گیا۔ اس ایگزبیشن کو بھی اللہ تعالیٰ  نے خصوصی مقبولیت سے نوازا اور مردوخواتین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ 25 سے زائد تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔   اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بہت جلد مزید ایگزبیشنز کا بھی انعقاد کیا جائیگا ان شاء اللہ۔

 


 

قران ایگزبیشن

 “المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر” کراچی، کی جانب سے قرآنِ مجید سے متعلق آگاہی ، اور عوام الناس کو قرآن سے جوڑنے کے لیے ” فاسٹ یونیورسٹی ” کراچی، میں دو روزہ ” قرآن ایگزیبیشن ” کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن پاک کی تاریخ اور تعارف، قرأت عشرہ، قرآن اور جدید سائنس اور قرآن پاک کے دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

” ایگزیبیشن  ” کی خاصیت یہ تھی کہ عوام اور طلباء کی قرآن میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے باغیچہ قرآن، قدیم قرآنی نسخے، خوبصورت کیلیگرافی اور کوئزیز کا انعقاد کیا گیا۔

 


 

 سیرت طیبہ ایگزبیشن

الحمدللہ “المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی” کی جانب سے  “فاسٹ یونیورسٹی” برائے کمپیوٹر اینڈ سائنس میں “سیرتِ طیبہﷺ ایگزیبیشن” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

بحمدِ اللہ اس ایگزیبیشن میں:

ایک تو سیرت پر راہنمائی کرنے والے تمام علماء (سکالرز) فاضلینِ مدینہ یونیورسٹی تھے۔

دوسرا اس میں:

رسول اللہﷺ کی مکمل حیاتِ طیبہ:

خوبصورت و جدید “پینافلیکسز” پر مشتمل مختلف گیلریز مکہ، مدینہ، غزوات اور مسجدِ نبویﷺ کے الگ الگ “ماڈلز”

“(VR (VIRTUAL REALITY- ٹیکنالوجی” کے ذریعہ پیش کی گئی  

 

 

ایگزبیشن:
2
’’سیرتِ رحمۃ للعالمین ﷺ ‘‘ :
2015
’’اسمآء اللہ الحسنی ‘‘:
2017
مستفیدین:
25000

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

https://mirc.org.pk/wp-content/uploads/2020/04/Al-Madinah-Islamic-Research-Center.png

Al Madinah Islamic Research Center

Jama Masjid Saad Bin Abi waqas, DHA 4, Karachi, Pakistan
Email us
info@mirc.org.pk
mirc.org.pk@gmail.com
Call us
+92 213 5896959
+92 322 2056928
bt_bb_google_maps_coverage_image

Copyright by MIRC. All rights reserved.